وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفا دیدیا

102

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفا وزیراعظم آفس کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ہیں، تاہم استعفے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔