سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ ذمے داریاں پوری کریں‘ ملک عبدالعزیز

184

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر ملک عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔ ناقص سیوریج سسٹم اوربرساتی نالوں و آبی گزر گاہوں پر تجاوزات اور قبضے کی وجہ سے اسلام آباد کے شہر ی بدترین انسانی آفت کا شکار ہورہے ہیں۔ تعمیراتی مافیا بھی اس تباہی کا ذمے دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں سیوریج نظام درست کیا جائے اور نالوں کے ارد گر د قائم، تجاوزات اور قبضے کو ختم کیا جا ئے تاکہ شہر میں نکاسی کا نظام متاثر نہ ہو۔