پارک لین ریفرنس: آصف زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

97

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ نیب نے گواہ نبیل ظہور، نائب صدر نیشنل بینک سے حاصل مزید دستاویزات پیش کرنے کی درخواست کر دی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایک دستاویز ریفرنس ب±ک میں منسلک ہونے سے رہ گئی تھی پیش کرنے کی اجازت دی جائے اس موقع پر وکلاءصفائی کی جانب سے نئی دستاویز پیش کرنے کی مخالف کرتے ہوئے نیب درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی گئی، نیب کے دوسرے گواہ ایس ای سی پی افسر احسن اسلم پیش نہ ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 18اگست تک ملتوی کر دی۔