وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دورہ سیاچن کےلیے ا سکردو پہنچ گئے

212

اسلام آباد(آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دورہ سیاچن کے لیے اسکردو پہنچ گئے۔ا سکردو ائرپورٹ پہنچنے پرگلگت بلتستان ا سکاﺅٹس کے سینئر حکام نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ کی جی بی ا سکاﺅٹس114 ونگ ہیڈکوارٹر آمدپرگلگت بلتستان ا سکاﺅٹس کے دستے نے ان کو سلامی پیش کی۔ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو گلگت بلتستان ا سکاﺅٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے 114 ونگ ہیڈکوارٹر میں یادگاری پودا بھی لگایا۔