زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

132

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت کی ۔عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استشنا کی درخواست منظور کی ۔نیب نے گواہ نبیل ظہور، نائب صدر نیشنل بنک سے حاصل مزید دستاویزات پیش کرنے کی درخواست کر دی۔ نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایک دستاویز ریفرنس ب±ک میں منسلک ہونے سے رہ گئی تھی پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔اس موقع پر وکلاءصفائی کی جانب سے نئی دستاویز پیش کرنے کی مخالف کرتے ہوئے نیب درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی ۔نیب کے دوسرے گواہ ایس ای سی پی افسر احسن اسلم پیش نہ ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت 18اگست تک ملتوی کر دی۔