جماعت اسلامی کے تحت حیسکو مظالم کیخلاف آج احتجاج کیا جائیگا

104

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حیدرآباد جمعتہ المبارک کو جماعت اسلامی کے مختلف زونز میں یوم یکجہتی شہدا لطیف آبادنمبر8اکبری گراﺅنڈمنائے گی اس سلسلے میں حیسکو مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ عبدالوحیدقریشی کی قیادت میںبعد نماز جمعہ مسجد قباءہیر آباد کے سامنے ، مبارک مسجد لطیف آبادنمبر8کے سامنے امیر جماعت اسلامی عقیل احمد خان ،مکی مسجد ٹنڈو طیب آفندی ٹاﺅن میں زونل امیر عامر فاروق ، حالی روڈ پر زونل امیر اسحاق احمد خان ، پریٹ آباد میں زونل امیر عدنان دانش کی قیادت میں حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی حیدرآباد کے عوام کے ساتھ حیسکو مظالم کے خلاف میدان عمل میں اترگئی ہے اب عوام کوبھی نکلنا ہو گا، جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا ۔اگرحیسکو نے مظالم کا سلسلہ بندنہ کیاتواسے شہریوں کے شدیدردعمل کاسامناکرناپڑے گا۔عقیل احمد خان نے ائمہ کرام سے اپیل کی ہے کہ جمعتہ المبارک میں لطیف آباد یونٹ نمبر8اکبری مسجد کے شہدا کے لیے خصوصی دعا کرائیں ۔