نااہل سیپکو اہلکاروں کی سرپرستی میں بجلی چوری عروج پر پہنچ گئی

181

سکھر( نمائندہ جسارت) لوکو شیڈ روہڑی سے ملحقہ بابا مراد شاہ کالونی میں سیپکو اہلکاروں کی سرپرستی میں بجلی چوری عروج پر پہنچ گئی، سیپکو روہڑی کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان، سیپکو روہڑی سب ڈویژن میں لوکو شیڈ ریلوے کالونی سے ملحقہ بابا مراد شاہ کالونی میں سیپکو اہلکاروں اور مقامی بعض افسران کی سرپرستی میں نصب ٹرانسفارمر سے ماہانہ دس سے 15ہزار روپے بھتے کے عوض کنڈا سسٹم جاری ہے، جس کی وجہ سے سیپکو روہڑی کو صرف ایک ٹرانسفارمر سے ہی ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، علاقے کے سیپکو اہلکاروں اور ان کے بالا افسران کو مبینہ طور پر ماہانہ بڑی رقوم بھتے کی مد میں ادا کی جاتی ہے ،اس صورتحال پر اس علاقے میں رہائش پذیر اور قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، کیونکہ کنڈا سسٹم کی وجہ سے علاقے کا ٹرانسفارمر خراب رہتا ہے، رہائشی صارفین نے وفاقی وزیر بجلی و پانی اور چیف ایگزیکٹو سیپکو سکھر سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان کے علاقے میں چلنے والے کنڈا سسٹم کے سہولت کار اور سیپکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔