ماہ جولائی میں پولیس نے7 خطرناک ڈاکوئوں کو گرفتار کیا

149

قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ضلع قنبر شہدادکوٹ ڈاکٹر سمیر نور چنا نے ماہ جولائی 2021ء کے گزشتہ تین ہفتوں کی پولیس کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے تحت ضلع قنبر شہدادکوٹ کے مختلف تھانوں کی پولیس نے مختلف پولیس مقابلوں کے دوران سندھ وبلوچستان کے 7 خطرناک مسلح ڈاکوؤں کو پولیس مقابلوں کے دوران گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک مغوی عورت کو بازیاب کرایا ہے جبکہ 19منشیات فروشوں ، 6 جواریوں،سنگین مقدمات میں مطلوب 10 روپوشوں ، 3 اشتہاری ملزمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مرتکب 11 ملزمان کو مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتارکیاگیا ہے جن ملزمان کے قبضے سے پولیس نے 10 پستو ل ، ایک ریپیٹر، 9 کلو 926 گرام چرس ، 10 غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور مسروقہ گاڑیاں برآمد کی ہیں۔اس حوالے سے ا یس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ڈاکٹر سمیر نور چنا نے صحافیوں کو رواں ماہ جولائی کے گزشتہ تین ہفتوں کی پولیس کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ تین مسلح ڈاکوجو ایک ایک عورت ثمینہ دختر عبدالکریم چانڈیو کو اغوا کرکے لے جارہے تھے کہ ا طلاع ملنے قنبر کے غیبی ڈیرو تھانے کے ایس ایچ او نے بروقت ناکہ بندی کرکے ایک مسلح مقابلے کے بعد دو مسلح ڈاکوؤں زاہد جونگانی اور محمد کرنانی ساکن منگھوپیر کراچی کو حراست میں لیکر انٹروگیشن شروع کردی ہے جبکہ قنبر سٹی پولیس ، بہرام پولیس ، میروخان پولیس اور قنبرکی مہی مکول پولیس نے چار مختلف مقامات پر معمول کے گشت کے دوران وارداتوں کے ارادے سے قومی شاہراہوں پرگھات لگائے بیٹھے سندھ وبلوچستان کے خطرناک ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کرکے ڈاکو ریاض پیرکانی ، ڈاکو نادر بگرانی ، نادرجمالی اور ڈاکو معشوق جمالی کو موقع پر زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار پستول بھاری مقدار میں گولیاں اور میگزین اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔