کابل ائرپورٹ کی حفاظت میں پاکستان کا کردار ہوسکتا ہے،ترکی

192

استنبول (صباح نیوز) افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ترکی نے کابل کے ہوائی اڈے کو سیکورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کردی اور کہا ہے کہ اس ضمن میں پاکستان اورہنگری بھی اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔ بظاہر یہ انقرہ اور واشنگٹن کے تعلقات کو بہتر بنانے کی ایک کوشش دکھائی دیتی ہے۔ افغانستان میں حامد کرزئی ائر پورٹ سفارتی عملے اور غیر سرکاری تنظیموں کے لیے آمد و رفت کا اہم ذریعہ ہے اور اگر وہ طالبان کے ہاتھ لگ گیا تو افغانستان باقی دنیا سے کٹ سکتا ہے۔ ترکی نے عندیہ دیا ہے کہ ہوائی اڈے کی حفاظت کے اس مشن میں ہنگری اور پاکستان کا
بھی کردار ہو سکتا ہے۔ گو کہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کردار کیا ہو گا۔ فی الحال امریکا کا اس پیشکش پر رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔