عباسی اسپتال میں قائم کوروناوارڈ ڈھونگ قرار

209

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید ہسپتال میں قائم کرونا وارڈ ڈھونگ قرار دیدیا گیا ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل ملازمین سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ نے عباسی ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے تین تین دفعہ کرونا واڈ کا افتتاح اور فوٹو سیشن اپنی سیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے کیا ، وزیر اعلی سندھ کو دھوکہ دیا گیا، مظاہرین ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے کرونا وارڈ بنانے کا ڈھونگ رچایا گیا جس میں زبردستی اپنے فوٹوشیشن کے لیے کرونا وارڈ کھولا گیا جہاں صرف ایک بستر، ایک ڈاکٹر، اور ایک نرس کے علاوہ کوئی سہولیات میسر نہیں ، مظاہرین کا کہنا تھا کی عالی شان کرونا وارڈ میں تین ماسک، سات گلاوز بچے ہیں دوائیاں رات گئے ختم ہو چکی ہیں رات سے آکسیجن سپلائی بند ہے ، انتظامات کیے بغیر کرونا وارڈ کھول دیا گیا جہاں وینٹی لیٹر خراب ہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سہولیات اور دوائیں وآلات فراہم کیے جائیں ۔