موٹر سائیکل لفٹنگ اور دیگر جرائم میں ملوث 34 ملزم گرفتار

132

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 34 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے کارروائیوں میں تین مو ٹر سا ئیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا ،ملزما ن کے قبضے سے تین سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں بر آمد ہوئیں۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر کے چیکو باغ، ساکران (بلوچستان) میں فروخت کر تے ہیں،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری او رمزید گاڑیوں کی بر آمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔لانڈھی تھانے کی پولیس نے موٹر سائیکل پر سوارمشکوک شخص کو روکنے کا اشارہ کیا ملزم نے بھا گنے کی کوشش کی تاہم حکمت عملی سے ملزم کو پکڑا جسکی کی موٹر سائیکل کی تلا شی لینے پر انکشاف ہوا کہ موٹر سائیکل تھانہ لانڈھی سے سرقہ شدہ ہے ۔ بغدادی ، کلری اور کلا کوٹ تھانے کی پولیس پارٹی نے تھانوں کی حدود سے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے ۔میٹھادر تھانے نے الفلاح بینک آئی آئی چندریگر روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے ماچس بم پٹاخے سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتا ملزمجاوید اقبال ولد محمد شافی سے بم پٹاخوں سے لوڈ سوزوکی بھی تحویل میں لے لی گئی۔کیماڑی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں گٹکا فروشی میں ملوث 4 ملزمان اور منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پاک کالونی تھانے کی پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ، سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور 1120 گرام چرس برآمد کرلی۔جیکسن تھانے کی پولیس نے کاروائیوں کے دوران مسان چوک کیماڑی سے جوا سٹہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ تھانے کی پولیس نے کرسٹل، آئس اور ہیروئن فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ سرجانی ٹاون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے مفرور ملزم علی حسن ولد ذولفقار کو گرفتار کیا۔جبکہ اورنگی نے SOPs کی خلاف ورزی کرنے پر 6دکانداروں کو گرفتار کیا۔