جعلی سیل ٹیکس انوائس فراڈ کے 3ملزم پکڑے گئے

146

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے جعلی سیل ٹیکس انوائس فراڈ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق ایف آئی کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے انکوائری نمبر 19/2017 میں کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ الزام نمبر 32/2021 میں ملوث 3ملزمان سراج الحق ولد عبدالحق ، سید علی فرقان زیدی ولد عبدالحق ، اور محمد سلیم ولد محمد یوسف کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے خلاف مقدمہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC )کی ہدایت کے تحت ایسی کمپنیوں کے خلاف درج کیا گیا تھا جو جعلی سیلز ٹیکس انوائس جاری کرنے اور غیر قانونی ان پٹ ٹیکس کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے ٹیکس فراڈ میں ملوث ہیں۔ کمپنیوں کے اس اقدام سے قومی خزانے کو (اڑتیس کروڑ تریسٹھ لاکھ )روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔