بنگالی نژاد پاکستانیوں کی حب الوطنی شک و شبہ سے بالاتر ہے،صالح ظہور

442

کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال کے قائد ڈاکٹر صالح ظہورنے کراچی میں 40لاکھ جعلی شناختی کارڈ کا معاملہ نام نہاد بنگالی نژاد لیڈران کی جانب سے بنگالی شہریوں سے منسلک کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ بنگالی نژاد پاکستانیوں کی حب الوطنی شک و شبہ سے بالاتر ہے،کراچی میں مقیم ہماری کمیونٹی کے لوگوں کو شناختی کارڈز کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے، جعلی لیڈروں کا جعلی شناختی کارڈز کو بنگالی نژادوں سے منسوب کرنا ان کا ذہنی خبط ہے۔ وہ گزشتہ روز پی ایم ایل (سی بی) مرکز ریکسر، پرانا گولیمار، منگھوپیرروڈ پر مرکزی و علاقائی عہدیداران، یوسیز کے ذمے داران اور پارٹی کارکنان کی عیدملن تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب نادرا کی حکومتی پالیسی کے تحت تمام پاکستانیوں کی طرح بنگالی نژاد وں کو بھی حصول شناختی کارڈز کی سہولت حاصل ہے تو بلاوجہ شہریت والے معاملے کو چھیڑنے کی کیا ضرورت ہے، جو حل کرایا جاچکا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر علاالدین، مظفر احمد اور عبدالحق بیانی و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔