جوبلی مارکیٹ کو مسمار کرنے کی کارروئی، علاقہ میدان جنگ بن گیا

136

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں واقع جوبلی مارکیٹ کو مسمار کرنے کی کارروائی کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا، تاجر کے ایم سی کے بلڈوزرز کے سامنے لیٹ گئے، پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، اس دوران پورے علاقے میں پتھراؤاور پولیس کی شیلنگ سے خوف ہراس پھیل گیا، متعدد دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے احکامات پر شہر قائد میں برساتی و سیوریج نالوں کی بحالی کا آپریشن جاری ہے،کراچی کی قدیم جوبلی مارکیٹ میں نالے پر قائم دکانیں مسمار کرنے کیلیے بدھ کوانسداد تجاوزات ٹیم نے کاروائی شروع کردی، علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جبکہدکانداروں کی جانب سے مزاحمت کو روکنے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔