سیدنا عثمان ؓکے یوم شہادت کے سلسلے میں پروگرام

183

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یوم فاروق اعظم کمیٹی کے چیئرمین عطاء الرحمن خان اور مرکزی رہنما طفیل احمد خان کی اپیل پر شہید ومظلوم مدینہ جامع القرآن،سیدنا عثمان بن عفان کا یوم شہادت حسب روایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔اس موقع پر اجتماعات منعقد ہوئے اور خلیفہ راشد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، مقررین نے کہا کہ سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی اسلام سے محبت اور دوستی اسلامی تاریخ کاسنہراباب ہے، اجتماعات میں منظور شدہ قراردادوں میں کہا گیا کہ خلفائے راشدین کے ایام وصال پر عام تعطیل کا دیرینہ مطالبہ منظور کیا جائے۔