سندھ حکومت کی دوغلی پالیسی ، کورونا لہر میں محرم کے جلوس نکلانے کی اجازت یدی

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے دوغلی پالیسی اختیار کرتے ہوئے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق عاشورہ منائیں، جو روٹس تعین کیے گئے ہیں ان تک محدود رہنا ہوگا۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں صدر جعفریہ پاکستان
مولانا سید جعفر نقوی ، علامہ سید شہنشاہ نقوی ، مولانا محمد حسین مسعودی ، مولانا سید رضی حیدر ، مولانا سید باقر عباس ، علامہ سید فرقان حیدر ، علامہ نثار احمد ، علامہ سید باقر زیدی ، مولانا اصغر نقوی ،سید شبر زیدی ، علامہ مبشر ، ایس ایم نقی جعفر ، علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور ، علامہ کوکاب اوکاروی، حاجی رفیق پردیسی ، شاہ عبد الحق قادری ، محمد سلیم عطاری ، مولانا توقیر مصطفی ، محمد شاہد غوری ، علامہ نذیر تقوی ، علامہ رحیم جعفری ، مولانا فیروز الدین احمانی ، مولانا منظر الحق تھانوی اور دیگر شرکت کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس نے شیعہ علماء / تنظیموں کی مشاورت سے ایک ضابطہ اخلاق تشکیل دیا ہے،اگر آپ متفقہ طورپر اس کی پاسداری کریں گے تو ہر چیز خوشگوار اور پرامن ہوگی، لہٰذا فرقہ وارانہ سوچ سے قطع نظر ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا، ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ اگلے چند مہینے اہم ہیں جس میں محرم الحرام اور پھر ربیع الاول آئے گا،حکومت ہر طرح سے سیکورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔