پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022میں کرانیکا فیصلہ

182

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان لاہور سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کا موجودہ دورانیہ جو دسمبر 2021ء میں ختم ہو جائے گا کہ بعد مارچ 2022ء میں بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔ انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ انتخابات کے انعقاد پر 4 ارب روپے اخراجات آئیں گے۔ اس مقصد کے لئے محکمہ بلدیات پنجاب نے
بلدیاتی رولز بھی تیار کرلئے ہیں جبکہ مارچ 2022ء میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی حتمی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا۔ دوسری طرف لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے صوبے میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کو وقت ٹپائو پالیسی قرار دیا ہے۔