ہم لڑائی نہیں امن چاہتے ہیں،ترجمان افغان طالبان

410

کابل(صباح نیوز)ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ہم لڑائی نہیں امن چاہتے ہیں افغان فورسز کے اہلکار اضا کارانہ طور پر ہمارے ساتھ مل رہے ہیں‘ اقوام متحدہ کی رپورٹ بے بنیاد ہے‘عالمی ادارے کی رپورٹ کے پیچھے کوئی ملک شرارت کر رہا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ ہم افغانستان
کی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جب بھی افغانستان میں ہماری حکومت ہو گی اس وقت ہم عملی طور پر ثابت کریں گے اب بھی جو علاقے ہمارے کنٹرول میں ہیں وہاں کسی کو دوسرے ملک کے خلاف ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔بھارت کے ساتھ ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ ہم افغانستان کی سرزمین کو رائیول ونگ گراؤنڈ کی اجازت نہیں دیں گے ہم چاہتے ہیں کہ آزادی کے بعد افغانستان کی تعمیر نو پر توجہ دیں دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے اور امن کے قیام پر توجہ دیں ۔ یہ غلط ہے کہ افغانستان میں ایسا ہوگا ویسا ہوگا ایسا کہنے والے نہیں چاہتے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔جب بھی کابل ایڈمنسٹریشن کو شکست ہوتی ہے تو وہ پاکستان پر الزام لگا دیتی ہے افغانستان میں کامیابی افغان عوام کی ہے ہم لڑائی نہیں امن چاہتے ہیں۔