ـ33 ہزار میٹرک ٹن چینی پاکستان پہنچ گئی

209

اسلام آباد(صباح نیوز) درآمدی چینی کی 33ہزار میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی جبکہ درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 18.84روپے فی کلو مہنگی
پڑی۔ذرائع کے مطابق ٹی سی پی کو درآمدی چینی 89روپے 26 پیسے فی کلو میں پڑی جبکہ اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 103روپے کلو میں پڑے گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت کے مقابلے چینی تقریبا 14.76روپے کلو مہنگی پڑے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔