کورونا سے صحت یابی کے 10 دن بعد ویکسین لگوانا انتہائی مفید

370

سعودی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے 10 دن بعد ویکسین لگوانا انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے 10 دن بعد ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کے مطابق کورونا جو افراد کورونا سے صحت یابی کے 10 روز بعد ویکسین لگواتے ہیں ان کے لیے یہ انتہائی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

اس سے پہلے کورونا وائرس لاحق ہونے کے بعد ویکسین لینے کے لیے 8 ماہ کا وقفہ دیا جاتا تھا۔

وزارت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ویکسین لگوالیں کہ انتہائی محفوظ ہے۔

سرکاری و نجی اداروں سمیت  تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ‏لیے ویکسین کی شرط پر عملدر آمد یکم اگست سے ہوگا۔

کھیلوں کے مراکز، سینما گھروں، ثقافتی اور تجارتی مراکز میں صرف ویکسین لگوانے والوں کو ہی ‏داخل ہونے دیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں کے لئے بھی یہی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ‏توکلنا ایپ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہری توکلنا ایپ پر اپنی ویکسین سے متعلق اسٹیٹس دکھائیں گے۔