یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والی چیزیں دوبارہ مہنگی کردی گئیں

291

مہنگائی کے خلاف عوام  کو ریلیف ملنے کے بجائے ایک فعہ پھر عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا گیا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، گھی اور چینی سمیت دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 90روپے اضافہ کیا گیا ہے،چینی 17روپےفی کلو،آٹے کے 20کلوتھیلے کی قیمت 150روپے بڑھادی گئی ہے۔

وزارعت صنعت پیداوار کے حکام کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث حکومت کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر دی جانے والی سبسڈی  بھی بڑھ رہی تھی،اس لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑاتاہم اب بھی اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں اشیا کی قیمتیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہناتھا  کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء ملنے کا ایک سہارا تھا ، وہ بھی ہم سے چھین لیا گیا،اتنی مہنگائی کے بعد  گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے، ضرور اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد بھی چیزیں یوٹیلیٹی اسٹور پر دستیاب نہیں ہوتیں۔

شہریوں کامزید کہنا تھا کہ اکثر اوقات تو یوٹیلیٹی اسٹورز بھی بند ہی ملتے ہیں اور اگر کھلے مل بھی جائیں تو اشیا ہی دستیاب نہیں ہوتی، حکومت کو چاہیے کہ اس سلسلے میں یوٹیلیٹی اسٹور ز پر چیزوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔