خیبرپختونخوا میں بارشوں کی پیشگوئی، لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ

225

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے جب کہ ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے  چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بارشوں سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ لوگوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اورمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں سے مردان میں 16 گھروں کو جزوی، ایک کو مکمل نقصان پہنچا ہےحالیہ بارشوں سے مردان میں 2 بچے جاں بحق ہوئے، باجوڑ اور اپردیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ صوبہ میں مختلف حادثات کے دوران 9 افراد زخمی ہوئے۔