ہمارا اندازہ ہےکہ واٹس ایپ نے پیگاسس کی مدد کی، پی ٹی اے حکام

492

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہےکہ اندازے کے مطابق پیگاسس بنانے والی این ایس او نے واٹس ایپ کے ذریعے ہیک کرکے جاسوسی کی ہو۔

قائمہ کمیٹی دفاع کے  اجلاس میں  پی ٹی اے  حکام نے انکشافات کرتے ہوئے کہاکہ پگاسس کے ذریعے دنیا بھر میں جاسوسی کی گئی،فوج نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے اسمارٹ فون پر پابندی عائد کردی،انکرپشن توڑی نہیں جاسکتی،پیگاسس مائیک ہیک کرلیتا ہے،ہوسکتا ہے کہ واٹس ایپ نے ان کی مدد کی ہو۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا تھاکہ گوگل کے پاس ہمارے سائبر ایکٹویٹی کا سارا ریکارڈ موجود ہے،پاکستان سائبر سیکیورٹی پالیسی منظو ہوگئی ہے،پہلے سائبر سیکیورٹی پر پاکستان دنیا میں 97نمبر پر تھا لیکن اب 79پرہے۔

پی ٹی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ہمارے قوانین کو تسلیم نہیں کیا جاتا، فیس بک، ٹوئٹر اور دیگرنے ہمیں پورٹل دے رکھے ہیں،شکایات درج کروانے پر ہمیں صرف 34 فیصد کیسز پر جواب دیے جاتے ہیں۔