برآمدات 13.7فیصد اضافے سے 25.6ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں

257

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوَٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے۔

وزارت خزان کی رپورٹ کے مطابق معاشی بحالی اورسرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ، وصنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری، ٹیکس ریونیو، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔

جولائی تا جون کے دوران ترسیلات زر 27فیصد اضافے سے 29.4 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ملکی برآمدات 13.7فیصد اضافے سے 25.6ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں جب کہ ملکی درآمدات 23.2فیصد اضافے سے 43.8ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 58.4فیصد کمی سے 1.9ارب ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.6فیصد مثبت ریکارڈ کیا گیاپورٹ فولیوسرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 2.55ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 122.4فیصد اضافے سے 4.61ارب ڈالر رہی۔ مجموعی زرمبادلہ ذخائر جولائی کے اختتام تک 24 ارب 85 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک 17.81 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.04 ارب ڈالر رہے۔ ڈالر کی شرح تبادلہ 161.23روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی پہلے 11ماہ میں ٹیکس ریونیو 18.4 فیصد اضافے سے 4732ارب روپے رہا جب کہ پہلے 11ماہ میں نان ٹیکس آمدنی 6.2 فیصد کمی سے 1281ارب رہی۔