ایف آئی اے  کو رواں سال سائبر کرائمز کے کتنی شکایات موصول ہوئیں؟

233

اسلام آباد: انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو رواں سال میں اب تک 60ہزار 229شکایات موصول ہوئی ہیں،8ہزار 779انکوائریز اور 597کیسز درج کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کی زیرصدار ت اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں ثنا اللہ عباسی نے افسران کو نفرت انگیز مواد، چائلڈ پورنو گرافی، بلیک میلنگ کیسز ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کی ہدات کی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے ہتک عزت، مالی جرائم کی انکوائریز بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موصول شکایات میں سے 38ہزار 7سو66 ویری فکیشنز نمٹا دی گئیں ہیں،رواں سال سائبر کرائمز کے 517ملزمان کو گرفتا کیا گیا،ایف آئی اے کو موصول شکایت 80فیصد  سائبر کرائمز کے متعلق ہیں۔