ایم کیو ایم کی شہری حقوق ریلی میں شرکت کیلےے تاجروں کو دعوت

282

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے ایم کیوایم (پاکستان)حیدر آباد کے زیر اہتمام 1 3جولائی کو منعقدہونے والی حیدر آباد شہری حقوق ریلی میں شرکت کے دعوت نامہ دینے کیلےے جامع کلاتھ مارکیٹ اور سٹی کلاتھ مارکیٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رازق، ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی واراکین حق پرست ارکان اسمبلی صلاح الدین،ناصر حسین قریشی اور گل شاہ بخاری بھی ہمراہ تھے۔جامع کلاتھ مارکیٹ کے صدر حاجی محمد اسلم،جنرل سیکرٹری حاجی محمد اقبال اور سٹی کلاتھ مارکیٹ کے صدر حاجی شکور ملک و اراکین نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کا استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھا ور کی اور اجرک کے تحفہ بھی پیش کیا۔اس موقع پرڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل 1 3جولائی کو منعقدہونے والی حیدر آباد شہری حقوق ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ حیدر آباد شہری حقوق ریلی کے ذریعے ہم سندھ پر قابض حکمرانوں سے نجات حاصل کرسکیں گے۔