علی گیلانی کاغیرملکی اخبار میں حقائق کے منافی رپورٹ پر اظہار تشویش

184

سرینگر (صباح نیوز) قائد تحریک آزادی جموں وکشمیرسید علی گیلانی نے ایک غیرملکی اخبار میں حقائق کے منافی اور بھارتی پروپیگنڈے کی عکاسی کرتے ہوئے خبرشائع کرنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات خوفناک ہے کہ اخبار نے کشمیر کے بارے میں ایک نیوزرپورٹ شائع کی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس سے لاکھوں کشمیریوں کے جذبات
مجروح ہوئے ہیں، اخبارکے نیوز رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم وبربریت کا شکار ہیں جبکہ اخبار نے اس کے بر عکس رپورٹ شائع کی ہے یہ جعلی خبر کی ٹیکس بک کی ایک مثال ہے اخبار کو رپورٹ میںبھارتی پروپیگنڈا کو بڑھاوا دینے پر کشمیری عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔