ڈنمارک میں بھارتی سفارتخانے پر 5 اگست کواحتجاجی مظاہرہ ہوگا

356

ِکوپن ہیگن(صباح نیوز) ڈنمارک میں کشمیری تارکین وطن 5اگست کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے ۔تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 اگست 2019ءکو مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف5 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا، بھارتی سفارتخانہ ڈنمارک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں مختلف سیاسی اور سماجی رہنماﺅں کے سرکردہ رہنماﺅں نے شرکت کی اور مظاہرے کی حمایت کی۔ اجلاس کی صدرات تحریک کشمیر ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی نے کی۔ اجلاس میں ڈنمارک کے سرپرست میاں منیر حسین، ڈینش مسلم سینٹر کے نائب صدر راجا عمران سمیت دیگر نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عدیل احمد عاصی نے 5 اگست کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ کے موقع پر بھارت کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کے خلاف جو سازشیں اور ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اس سے کشمیریوں کی جدوجہد کو ختم نہیں کر سکتا۔ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے سنگین حالات اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر توجہ دلائی جائے گی۔