ٹنڈوالٰہیار،الخدمت کی جانب سے سول اسپتال کیلیے اسٹریچر کا تحفہ

312

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)الخد مت اسپتال کی جانب سے سول اسپتال کے مر یضوں کو سہولت فراہم کر نے کے لیے اسٹریچرکا تحفہ ایم ایس سول اسپتال کے حو الے کیا گیا آج بھی انسانیت کی خد مت کر نے والے انسان اور ادارے قائم ہیں جن کے سبب یہ کائنات چل رہی جہاں حکومت نہیں پہنچ پاتی وہاں ایسے مخیر حضرات انسانیت کی خد مت کر تے ہیں ہم ایسے انسانوں اور ادروں کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایم ایس سول اسپتال ٹنڈوالہیار بشیر احمد سولنگی نے الخد مت اسپتال کے ایڈ منسٹر یٹر محمد یو نس قائم خانی کی جانب سے سول اسپتال کی ایمر جنسی میں مر یضوں کو ایمبولنس تک پہنچنے کے لیے کا م سر انجام دینے والی اسٹریچر کا تحفہ وصول کر نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ادار وں کے مشکور ہوں جو ہمارے ساتھ ملکر انسانیت کی خد مت میں اپنا کر دار ادا کرتے ہیں۔ انہوں کہا کہ ہم اپنے وسائل میں رہ کر ٹنڈوالہیار کے شہر یو ں سمیت دیہی علاقوں کے افراد کی خد مت کر رہے ہیں۔ بعدازاں انہوں نے الخد مت کے ایڈ منسٹر یٹر سے ملنے والی اسٹریچر کو ایمر جنسی وارڈ میں ڈاکٹر وقاص کے حوالے کر دی ا۔اس موقعے پر الخد مت اسپتال کے ایڈ منسٹر یٹر محمد یو نس قائم خانی اور ماسٹر نصیر الدین قائم خانی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارا ادارہ جو بھی کچھ کر تا ہے وہ اللہ کی رضا کے خاطر کر تا ہے او ر ہمارا نصب العین ہی انسانیت کی خد مت سر انجام دینا ہے ہمارے ادارے کی جانب سے جو تحائف پیش کیے جاتے ہیں وہ صر ف اور انسانیت کی خد مت اور اللہ کی خوشنودگی حاصل کر نے کے لیے دیے جا تے ہیں ۔اس موقعے پر ڈاکٹر صابر قائم خانی اور متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے صوبائی جنر ل سیکرٹری عبدالحمید عباسی بھی موجود تھے ۔