سکھر بے امنی عرو پ؛ر شاہی بازار کی 8دکانوں کا ٓفایا

216

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی اور سامان سے محروم، پولیس صرف رپورٹیں درج کرنے تک محدود، شاہی بازار میں ایک ساتھ 8 دکانوں کا صفایا، بیراج روڈ پر الیکٹرک کی دکان میں لاکھوں روپے کی ڈکیتی، شہری عدم تحفظ کا شکار، سکھر شہر میں بے امنی، خصوصاً چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے، آئے روز وارداتیں رونما ہورہی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں رونما ہوئیں، سکھر کے شاہی بازار میں واقعہ یوسف سینٹر میں نامعلوم چور بند دکانوں کے تالے توڑ کر 8 دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے گئے، اسی طرح سکھر کے بیراج روڈ کے علاقے میں واقعہ فرحت اللہ اخوند نامی شخص کی الیکٹرک کی ہول سیل کی دکان میں چار مسلح افراد گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر دکان سے 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ سکھر کے اسٹیشن روڈ پر واقعہ محنت کش فراز خان کے گھر سے چور ڈھائی لاکھ روپے کی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں مگر پولیس وارداتوں پر قابو پانے کے بجائے صرف رپورٹ درج کرنے تک محدود ہوکر رہ گئی۔ پولیس کی کارکردگی پر شہری حلقوِں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سکھر میں پولیس مقابلہ، تھانہ جھانگڑو کی حدود کٹپر پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، ساتھی فرار، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق گرفتار ڈاکو موٹر سائیکل اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت منصور مغل اور آصف کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ڈاکوؤں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔