ارباب غلام رحیم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور سندھ مقرر

166

اسلام آباد( آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔ ارباب غلام رحیم کی تعےناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے اور کابےنہ ڈوےژن نے ان کی تعنےاتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ارباب غلام رحیم سندھ میں پیپلز پارٹی کے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں، وہ 2004 سے 2007 تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں ارباب غلام رحیم سندھ میں پیپلز پارٹی کے مخالف سیاسی اتحاد جی ڈی اے کا حصہ تھے۔