افغان صدر کی امن کیلیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی پیشکش

319

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے امن کےلیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی پیش کش کردی۔ اشرف غنی نے صدارتی محل میں اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ہم سیاسی مصالحت پر یقین رکھتے ہیں۔افغان صدر کا کہنا تھا کہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہماری امن کی خواہش کو ظاہرکرتی ہے، افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، طالبان سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیارہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سےامریکی فوجی انخلا کے امریکا کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،افغان عوام کو اپنا مستقبل خود بناناچاہیے۔