پاک قطر تکافل کا میوٹیکس سسٹمز کے ساتھ معاہدہ

590

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک قطر تکافل نے سینگ فار کے تیارکردہ وی ڈی آئی سلوشن کے لیے میوٹیکس سسٹمز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سلوشن کے ذریعے صارفین کسی بھی ڈیوائس یا لوکیشن سے عملی طورپر اپنے ڈیسک ٹاپ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیںجہاں تمام پراسیسنگ ہوسٹ سرور پر کی جائے گی۔ اس سے پاک قطر تکافل کورسک کومزید کم کرنے اور سیکورٹی پروٹوکول بڑھانے کی سہولت ملے گی۔ معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹوآفیسر عظیم اقبال پیرانی اور سینگ فار ٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ آپریشنز عدنان صدیقی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹوآفیسر عظیم پیرانی نے کہاکہ اس معاہدے سے ہمیں خوشی ہے اور ہم اپنے صارفین کو کم سے کم رسک کے ساتھ زیادہ محفوظ ماحول پیش کرسکیں گے۔ اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات آگے بڑھنے کے لیے بہترین طریقہ ہے۔