بینک الفلاح نے کیش لیس ادائیگیوں کی سہولت متعارف کرادی

170

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بینک الفلاح نے اپنے ڈیجیٹل بینکنگ پورٹ فولیوکے زیر انتظام” الفا بزنس ایپ” کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کرادی ہے ۔موجود ہ حالات میں بہت سے کاروبار اپنے امور؍کاموں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر منتقل کررہے ہیں اور الفا بزنس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ان کی روزمرہ کی ٹرانزیکشنز کو ڈیجیٹل طریقے سے انجام دینے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔الفا بزنس کاروبارچلانے والے افراد کو اپنی مؤثر ترین خصوصیات کے ذریعے معاونت فراہم کرے گا۔