اعصام الحق اٹلانٹا اوپن کے ابتدائی مرحلے میں ہی ناکام

356

اٹلانٹا(جسارت نیوز)پاکستانی نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار دیوج شرن اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ان کو ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلیا کے نیکولس کرگیوس اور ان کے امریکی جوڑی دار جیک سوک نے شکست دی۔ امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلیا کے نیکولس کرگیوس اور ان کے امریکی جوڑی دار جیک سوک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار دیوج شرن کوا سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔