اولمپکس ، فٹ بال ایونٹ ، برازیل کوارٹر فائنل میں

453

ٹوکیو(جسارت نیوز)دفاعی چیمپئن برازیل کی ٹیم اپنے فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس گیمز میں مردوں کے فٹ بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ دفاعی چیمپئن برازیل کی ٹیم نے اپنے گروپ ڈی کے تیسرے اور آخری میچ میں سعودی عرب کی ٹیم کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بدھ کو مردوں کے فٹ بال ایونٹ کے گروپ دی کے ایک میچ میں دفاعی چیمپئن برازیل کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ برازیل کی طرف سے میتھیوس سانٹوس کونہانے ایک اور رچر لیسن ڈی اینڈریڈ نے 2 گول اسکورکیے۔