کشمیر پریمئر لیگ، فرنچائز مظفرآباد ٹائیگرز کا اکاموڈیشن پارٹنر بن گیا

553

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مظفرآباد ٹائیگرز اور رومی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔مظفرآباد ٹائیگرز کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ مریم اعجاز اور رومی ہوٹلز کے ہیڈ آف سیلز یاسر فاروق نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر رومی ہوٹلز کے ہیڈ آف سیلز یاسر فاروق کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ٹائیگرز فیملی کا حصہ بننے اور کشمیر کاز کے لیے حصہ ڈالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔کشمیر کے ساتھ ہمارے دلی جذبات جڑے ہوئے ہیں۔