شاہد آفریدی ایورسٹ پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے

164

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیپال میں ہونے والی ایورسٹ پریمیئر لیگ میں شامل ہوں گے، ایورسٹ پریمیئر لیگ رواں سال25 ستمبر سے9 اکتوبر تک تری بھوون یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلی جائے گی۔ دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑی شاہد آفریدی ٹورنامنٹ میں کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے۔ اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ای پی ایل میں کھیلنے کے لئے نیپال کا دورہ کرنے کا منتظر ہوں۔