تاجر برادری نے ایف پی سی سی آئی کمیٹی کی مدت میں توسیع مسترد کردی

291

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے تمام صوبوں کے تجارتی، حلقوں اداروں نے بزنس کمیونٹی اور ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروں کی ایک بڑی تعداد نے صدر ایف پی سی سی آئی کے عہدے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے ایک شخص کی جانب سے گزشتہ 7 ماہ کے غیر قانونی اقدام کو طول دینے، عہدے کی مدت بڑھا کر 2 سال کرنے کے صوابدیدی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے سخت تشویش اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی وفاقی علاقوں میں واقع چھوٹے صوبوں کے پی کے، بلوچستان اور تجارتی اداروں کی کاروباری برادری کے لیے یہ بہت بڑا ظلم ہوگا۔ جبکہ اس اقدام کو چھوٹے صوبوں کے تجارتی اداروں کے نمائندوں کو محروم کرنے کے مترادف قرار دیا، جنہیں موجودہ گردش میں 7 سال بعد موقع ملتا ہے۔ اگر دو سال کی تجویز منظور ہوگئی تو چھوٹے صوبوں کو 14 سال بعد ایف پی سی سی آئی میں موقع ملے گا جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔