ٹریڈآرگنائزیشنز کی کم سے کم اجرت25ہزار کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

339

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری، لانڈھی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری، پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ، پاکستان کلاتھ مرچنٹس ایسوسی ایشن، پاکستان نٹ ویئر سویئٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان کاٹن فیشن اپیرئل مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ، پاکستان بیڈویئر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اورسندھ میں فیڈریشن سے الحاق یافتہ دیگر ایسوسی ایشنز اور چیمبرز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ورکرز کے لیے برخلاف طریق قانون کم از کم اجرت 17 ہزار 500 سے بڑھا کر 25ہزار مقرر کرنے کے متنازعہ اقدام کی وجہ سے سندھ اور بالخصوص کراچی کی صنعتیں پریشان اور متاثر ہیں۔