پاکستان اسٹاک میں سرمایہ کاروں کو 56ارب روپے خسارہ

213

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز شدیدمندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 47600پوائنٹس سے گھٹ کر47300پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 56ارب روپے سے زائدکا نقصان ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے گھٹ کر 82کھرب روپے کی سطح پر آ گیا اور76.15فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47875پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو اور سرمائے کے انخلاء کے باعث انڈیکس 47300 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں368.96پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 47686.99پوائنٹس سے گھٹ کر 47318.03پوائنٹس ہو گیا۔