امن وامان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے باعثِ اطمینان ہے

485

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان میں 200 سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاروںکی نمائندہ چیمبر اوآئی سی سی آئی نے ملک کی سیکو رٹی کی صورتِ حال پر اپنے سالانہ سیکو رٹی سروے2021کے نتائج اعلان کردیا ہے جس میںملک کے تجارتی مراکز میں سیکو رٹی ماحول کے بارے میں آراء شامل ہیں۔سروے کا انعقاد 21مئی سے 21جون کے دوران کیا گیا۔ واضح رہے کہ او آئی سی سی آئی کے 2تہائی سے زائد ممبران جن کے آپریشنز ملک بھر میںپھیلے ہوئے ہیں کے ہیڈ آفس کراچی میں واقع ہیں۔ 2020کے وسط میں سیکو رٹی کی صورتحال کے مقابلے میں او آئی سی سی آئی کے 2021 سیکو رٹی سروے کے مطابق مجموعی طورپر سیکورٹی ماحول میں مزید بہتری آئی ہے، سروے شرکا ء کے مطابق خاص طورپر لاہور (61فیصد ) خیبر پختونخواہ(59فیصد)،باقی پنجاب (53فیصد)اور کراچی (51فیصد)میں سیکورٹی ماحول میں بہتری آئی ہے۔ تاہم کچھ ممبران نے اسٹریٹ کرائم (خاص طورپر کراچی )میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیاہے۔