روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

329

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر50پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 161.60روپے سے بڑھ کر161.80روپے اور قیمت فروخت 161.40 روپے سے بڑھ کر161.90روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر40پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 161 روپے سے بڑھ کر161.60روپے اور قیمت فروخت 161.50روپے سے بڑھ کر 161.90 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 188روپے سے بڑھ کر189روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر191روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے اضافے سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید220روپے سے بڑھ کر222روپے ہو گئی۔