یونان: جنگلات کی آگ بے قابو ہزاروں افراد انخلاپر مجبور

234
ایتھنز: یونان کے جنگلات میں آتش زدگی کے باعث بڑا رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے‘ فائر فائٹر گاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی،جس کے نتیجے میں بڑا رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیکڑوں فائر فائٹرز کے ساتھ طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے 30 کلومیٹر دور شمال میں واقع جنگلات میں آگ سے بڑے پیمانے پر رقبہ جل چکا ہے، کئی گھر تباہ ہو گئے، ہزاروں افراد کو انخلا پر مجبور ہونا پڑا اور کئی دیہات خالی کرا لیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔