اٹلی :بارش اور تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

168
روم: اٹلی میں شدید بارش کے دوران جھیل میں طغیانی آنے کے باعث سیلاب آگیا ہے‘ رہایشی علاقوں میں تباہی کے مناظر

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں شدید بارش اور تودے گرنے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق اٹلی کے شمال مغربی علاقوں میں ہونے والی شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں مشہور جھیل کومو میں طغیانی آنے کے بعد سیکڑوں شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں گھر وں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کئی علاقوں میں شہری گھروں میں پھنس گئے ہیں اور انہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا جارہا ہے۔