انتہائی مطلوب مفرور ملزم میربالاج سمیت 52 ملزمان گرفتار

168

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوںسے موٹر سائیکلوں چوروں، اسٹریٹ کریمنل،گٹکا و منشیات فروشوں سمیت 52ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد پولیس نے ایک انتہائی مطلوب مفرور ملزم میر بالاج کو گرفتار کرلیا پولیس کو مفرور ملزم کی گرفتاری میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جمشید کوارٹر پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم سہیل کو گرفتار کرلیا۔ نبی بخش پولیس نے ڈکیتی رہزنی اور موٹر سائیکل چور ی میں ملوث ملزم رضوان کو گرفتار کیا۔ قائدآ باد پولیس نے مظفرآباد کالونی سے منشیات کے سپلائر اختر زیب عرف عالم زیب کو گرفتار کرکے تین کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا ۔سرجانی ٹاؤن پولیس نے متعدد مقدمات میں مفرور ملزم ارشد عرف ارشد گیس والا ولد رحیم علی کو‘ ابراہیم حیدری پولیس نے الیاس گوٹھ سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان محمد سمیر، عبدالکریم اور حسن کوگرفتار کرکے اسلحہ چھینا گیا اسمارٹ فون اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی ۔پیرآباد پولیس نے مفرور ملزم شون خان ولد شیر خان کو‘موچکو پولیس نے گٹکا و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے مختلف کارروائیوں میں گٹکا فروشی میں ملوث 4 ملزمان اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ر ضلع کورنگی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کریمنل ، موٹر سائیکل لفٹر ، منشیات فروش عادی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5ا سٹریٹ کریمنل ، موٹر سائیکل لفٹر ، منشیات فروش عادی جرائم پیشہ ملزمان کو مع اسلحہ و ایمونیشن ، سرقہ شدہ موٹر سائیکل اورچرس برآمدگی کے بعدگرفتار کر لیا ۔بلدیہ پولیس نے بلدیہ نمبر 2 مین حب ریور روڈ پر حب چوکی بلوچستان کی جانب سے منشیات لے کر آنے والا ملزم تاج محمد عرف تاجو کوملیر کینٹ پولیس نے سعدی ٹاؤن کے قریب سے دو اسٹریٹ کرمنلزکو جیکسن پولیس نے پیٹرول سپلائر اکبر علی اور خریدار طارق محمود ٹینکر سمیت گرفتار کرلیا نجی پیٹرول سپلائر کمپنی کا ٹینکر ڈرائیور ٹینکر سے پیٹرول نکال کر ٹائر پنکچر شاپ پر فروخت کررہا تھا۔تیموریہ ، شارع نور جہاں ،سپر مارکیٹ ،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد،شریف آباد پولیس نے منشیات اور گٹکاماواور قمار بازی میں ملوث ملزمان محمد اسماعیل ولد غلام محمد ، حسیب ولد اقبال ، محمدنبیل ولد محمد اقبال ،لیاقت علی ولد محمد صدیق ، صابر عرف معارج ولد فیاض خان ،عمران عرف چشمہ ولد شریف اللہ ، ظفر شاہ ولد ملک شاہ ، اسماعیل ولد جعفر ،سید اصغر ولد سید عالم شاہ ، محمد محمود ولد کالو خان ، اشفاق ولد عبدالرزاق ،رضا احمد ولد سعید احمد،محمد حمزہ ولد محمد مراد ، یامین ولد منو ، خالد ولد عبدالرحمن کو‘گلبرگ پولیس نے مفرور ملزم رضوان ولد خواجہ اور اسٹریٹ کریمنل رضوان ملک ولد ظہور ملک ، سہیل عرف بنگالی ولد مرشداور گلبہا پولیس نے بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزم ماجد حسین ولد عبدالوحید کو گرفتار کرلیا۔