سیدناعثمان بن عفان کایوم شہادت آج منایاجائے گا

133

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامع القرآن سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی ؓواقعہ فیل کے6 سال بعد پیدا ہوئے آپکا خاندان عہد جاہلیت میں بھی غیر معمولی اقتدار کا حامل تھا، غرضیکہ سیدنا عثمان کاخاندان شرافت ونجابت اور عزت واقتدار کے لحاظ سے عرب میں ایک نہایت ممتاز خاندان تھا۔ قریش کی سپہ سالاری کا منصب جو پہلے بنو مخزوم میں تھا،عبد شمس کے زمانے میں یہ منصب بنو امیّہ میں منتقل ہو گیا،مکہ کے مالداروں کی اکثریت بھی اسی خاندان سے تھی حضرت عثمان کے والدعفان ایک نہایت آسودہ حال تاجر تھے انکی وفات کے بعد چونکہ حضرت عثمان نہایت باشعور اور مستعد آدمی تھے اسلئے انہوں نے بہت ہی جلد تجارت کو خوب فروغ دیا، جب آپ حلقہ بگوش اسلام ہوئے تو اسلام کی محبت اور دوستی میں بھی انہوں نے وہ کار ہائے نمایاں سرانجام دیے کہ اسلام کی تاریخ کاروشن باب ہے۔بعثت نبوی کے وقت آپکی عمر34سال تھی آپ عہد جاہلیت سے ہی حضرت ابو بکر کے دوست تھے اوران ہی کی دعوت پرآپ نے اسلام قبول کیا۔سیدنا عثمان غنی کی شہادت 18 ذی الحجہ سن35ہجری کو ہوئی۔