تاجرسے 64لاکھ کی ڈکیتی ڈھونگ ثابت ہوئی،پولیس

119

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن نیشنل ہائی وے پر مویشی منڈی کے تاجرسے 64 لاکھ روپے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا ، پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ تاجر نثار پولیس کو بے وقوف بناکر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانا چاہتا تھا ،ایس ایچ او نے بتایا کہ شبہ ہے کہ تاجر نثار کو لاڑکانہ میں جس کو رقم دینی تھی اسے ڈکیتی کا رنگ دے کر رقم ہڑپ کرنے کے چکر میں تھا لیکن پولیس نے باریک بینی سے تفتیش کی تو تاجر کا بیان تبدیل ہوگیا۔ایس ایچ اوممتاز مروت نے بتایا کہ تاجر نثار نے ون فائیو پر اطلاع دی تھی کہ وہ بھینس کالونی سے فیملی کے ہمراہ کار پر آرہا تھا کہ گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے 64 لاکھ 70 ہزار روپے اسلحے کے زور پر لوٹ لیے اور کر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے تفتیش کی تو معاملہ مشکوک لگا جس پر پولیس نے تاجر نثار کے آبائی علاقے لاڑکانہ رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ تاجر لاڑکانہ میں اس ہی طرح کا ایک جھوٹا مقدمہ درج کراچکا ہے ۔ تاہم تاجر منگل کی صبح تھانے آیا اور کہا کہ اس کی مذکورہ رقم بچ گئی ہے۔ ملزمان غلطی سے کپڑوں سے بھرا تھیلا لیکر فرارہوئے جبکہ رقم سے بھرا تھیلا چھوڑ گئے ۔