کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت کراچی کے رہنما علامہ کامران قادری نے کہا کہ عہد ِ عثما نی مسلم حکمرانوں کے لیے رہنما اصول فراہم کرتا ہے۔آپ کی دین کیلیے خدما ت ناقابل فرامو ش ہیں‘ دربا ر رسا لت سے متعدد با ر آپ کو جنتی ہو نے کی بشارت ملی عہد عثمانی کا تاریخ ساز کا م قرآن کو تر تیب کے ساتھ جمع کر نا ہے۔ انہوں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن کھارادر میں یوم سیدناعثمان غنیؓ کی مناسبت سے منعقد اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ خلیفۃ الرسول نے سخاوت،رواداری، تحمل و برداشت کی بہترین مثالیں پیش کیں آج اسلامی معاشرے میں ان رویوں کو فروغ دینا ہو گا۔ جامعہ غوثیہ شیرازیہ بن قاسم میں علامہ پیر سید عبد القادر شیرازی،جامع گلزار حبیب سائٹ ایریا میں علامہ خلیل الرحمان چشتی اوردارالعلوم انوار القادریہ جمشید روڈ میں مولانا الطاف قادری نے خلیفہ سوم کے منا قب بیان کر تے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنی ؓنے اپنی ذات اور حکمرانی کے دفاع کیلیے مدینہ کی سر زمین کو پامال نہیں ہونے دیا بلکہ امت مسلمہ کو آپس میں دست و گریبان اور خون خرابے سے بچانے کی خا طر اپنی جان قربان کر دی۔ انہوں نے کہاکہ سیدناعثمان غنی ؓشر م و حیا کے پیکر اور سخا وت میں لا ثا نی تھے حضور اکرمﷺ نے فرمایا’’جتنا فا ئدہ عثمان غنیؓ کے مال سے دین اسلام کو پہنچا کسی اور کے مال سے نہیں پہنچا‘‘ انہو ں نے کہا کہ آ ج کے پر فتن اور بے راہ روی کے دور میں ضرورت اس بات کی ہے نئی نسل کو صحا بہ کرامؓ کے سیرت و روشن کردار سے روشناس کرایا جا ئے تاکہ معاشرے میں امن و اخوت اور رواداری کا جذبہ پروان چڑھ سکے۔