کشمیر ملک کیلیے امید کی کرن ہے، یہاں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ، بھارتی صدر

185

سرینگر (صباح نیوز) بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ تشدد کی کشمیر میں کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ تشدد ایک وائرس کی طرح ہے ، جس سے جسم کو ہر حال میں نجات ملنی چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کشمیر کو ملک کے لیے امید کی ایک کرن قرار دیتے ہوئے نئی نسل کو اپنی عظیم وراثت سے سبق حاصل کرنے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ثقافتی و روحانی اثرات پورے ملک پر مرتسم ہوئے ہیں۔ کشمیر میں زمانہ قدیم سے ہی مختلف مذاہب کے لوگ مل جل کر رہے ہیں۔